فرانس میں گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ شدید بارش اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی ہے۔ اب تک درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں۔
طوفانی ہواؤں اور بارش سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں جس کے سبب انہیں ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
بارش کا سلسلہ پیر کو بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا ۔ اس
دوران ریسکیو ٹیموں کو ہائی الٹ کردیا گیا۔ بعض نشیبی علاقوں میں واقع سڑکیں دریا کا منظر پیش کرتی ر ہیں۔ ان علاقوں میں واقع گھروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
امدای ٹیمیں تاحال سرگرم عمل ہیں لیکن بارشوں اور تیز ہواوٴں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات نےرواں ہفتے بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔اس پیش گوئی کے بعد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔